چین پاکستان کا بہترین دوست ہے :سرفراز افضل

سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے .حالات کیسے بھی ہوں اور کوئی بھی دور ہو چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ بے مثال رہی .پاکستان کا دفاع ہو ؛عالمی سطح پر پاکستان کے حقوق کےُلیے آواز اُٹھانی پڑے چین نے ایک ہمدرد دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے.

CM Sarfaraz Afzal
پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی ایک لازوال مثال ہے اگر یہ منصوبہ مکمل ہوجاتا ہے تو پاکستان معاشی طور پر ناصرف مضبوط ہوگا بلکہ دفاعی لحاظ سے بھی پاکستان ناقابل تسخیر بن جائے گا.جے ایف 17 تھنڈر طیارے ؛ٹینک اور میزائل سسٹم میں معاونت اور آبدوزوں کی ترسیل و تیاری میں پاکستان بحریہ کا ساتھ دینے جیسے عظیم منصوبے پاکستان اور چین کی دوستی اور پیار کو مزید مضبوط بنانے میں کارگر ثابت ہوئے .جسطرح چائنیز کمپنیاں پاکستان میں انویسٹمینٹ کررہی ہیں اس سے یہ بات روز روشن کیطرح عیاں ہے کہ چین چاہتا ہے پاکستان معاشی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا ہو .XIN XING کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے 200 خاندانوں کے لیے فری سولر پینل سسٹم دیے اور انشاللہ مستقبل قریب میں مزید 2000 خاندانوں کے لیے یہ تحفہ بھی کمپنی کے چیرمین MR DAVEY LEE کیطرف سے کرنل طلعت شبیر کی وساطت سے عوام میں تقسیم کیے جائینگے .ہم بجلی کے بلوں سے ستائی ہوئی عوام کے لیے مفت سولر پینل کا تحفہ دینے پر XIN XING کے چیرمین MR DAVEY LEE کے مشکور ہیں .ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاینیز انویسٹر کمپنی XIN XING PVT LTD کی جانب سے گوجر خان کے گاوں ٹکالی میں مفت سولر پینل تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

Comments are closed.