لاہور ( زورآور نیوز) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی کی خواہش پر مونس الٰہی کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر کی جانب سے پی ٹی آئی میں واپسی کی کوششوں پر رہنماء تحریک انصاف چوہدری مونس الٰہی نے چوہدری سرور کو ایک مشورہ بھی دے دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے خیال میں چوہدری سرور کو اپنے قریبی دوست محسن نقوی سے مسلم لیگ ن میں واپس جانے میں مدد کے لیے کہنا چاہیئے کیوں کہ محسن نقوی نے نواز شریف کو دھوکہ دینے کے لیے شہباز شریف کے ساتھ مل کر سازش کی اس لیے یہ سب ن لیگ میں ہی فٹ ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری مونس الٰہی کا یہ ردعمل رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی کوششیں شروع کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
Comments are closed.