اسلام آباد (زورآور نیوز) سپریم کورٹ پارکنگ میں پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ جھڑپ کے معاملے پر ویڈیو میں نظر آنے والا شہری اسلام آباد پولیس کا اہلکار نکلا،اہلکار کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مقدمہ میں اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں موقف اپنایا گیا کہ شیر افضل مروت نے مجھ پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔گذشتہ روز شیر افضل مروت کی سپریم کورٹ کے اینٹری گیٹ پر شہری سے ہاتھا پائی ہوگئی تھی۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کیس میں پیشی کے لیے شیر افضل مروت سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر شہری سے الجھ پڑے، لڑائی بڑھ کر ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ شہری نے انہیں بلاوجہ گالی دی اور وہ اس شخص کو نہیں جانتے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق شہری درخواست دینے تھانہ سیکریٹریٹ چلا گیا جبکہ شیر افضل مروت نے مزید بات کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد وہ ہائیکورٹ روانہ ہوگئے۔۔
Comments are closed.