فوری جواب کیوں نہیں دیا ؟

از قلم : حامد چوہدری جرنلسٹ

فوری جواب کیوں نہیں دیا ؟

از قلم :حامد چوہدری جرنلسٹ

پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگی صورتحال بھارت کی جانب سے گزشتہ کچھ روز سے بزدلانہ حملے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس میں افواج پاکستان کی جانب سے مسلسل ان کو ناکام بنایا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر موجود عوامی رائے کو دیکھا جائے تو اکثریت کی جانب سے یہی سوال کیا جا رہا کہہ افواج پاکستان کی جانب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی۔
تو سوشل میڈیا پر اس طرح کے بیانیہ کو تقویت دینے والے یہ بخوبی سمجھتے ہوں گے کہہ سوشل میڈیا کی جنگ اور محاز پر جنگ لڑنے میں فرق ہے اس کیلئے میدان میں بھرپور تیاری سے اترنا پڑتا ہے ۔
افواج پاکستان جوابی کاروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں پاکستان کی جانب سے جواب ضرور دیا جائے گا اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔
قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں بہت اہم فیصلے لیئے گئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے سپہ سالار کو مکمل طور پر بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے اختیارات تفویض کر دیئے گے ۔
کمیٹی میں ہونے والے فیصلے اور جوابی کاروائی کے اقدامات کو خفیہ رکھا گیا، چونکہ بھارت کی جانب سے وقفے وقفے سے کیے جانے والے حملے صرف اس لئے ہیں کے پاکستان کی جوابی کاروائی کا تعین کیا جاسکے کہ پاکستان کی جانب سے کیا جانے والا حملہ یا جوابی کاروائی کس نوعیت کی ہوسکتی۔
افواج پاکستان کی جانب سے تمام تر اقدامات مکمل کیے جائیں گے سرحدوں کی دوسری جانب اہداف کا تعین کر کے لاک کیے جائیں گے اور نشانے کی سو فیصد درستگی کو یقینی بنانے پر کام ہوگا، بیرونی سطح پر موجود دوستوں سے مشاورت ہوگی اور پھر مثال قائم کرنے والا جواب دیا جائے گا جس کے نقصان کا بھارت کو تعین کرتے بھی وقت گزر جائے گا۔
اور جب تک یہ نہیں ہوگا تب تک عوامی صفحوں میں بیٹھے سیاسی شرپسنوں اور منافقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کیخلاف اس طرح کے بیانات چلتے رہیں گے
افواج پاکستان دشمن کو ہر طرح سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پس پردہ چلنے والی تیاری کا اگر آپ کو ادراک ہو جائے تو آپ بلاشبہہ افواج پاکستان پر فخر کرتے دیکھائی دیں گے ۔
عوام سے اپیل ہے صبر کا مظاہرہ کرے اور جن کا کام ہے انہیں کرنے دیں۔
جنگ ہوتی رہے گی،قومیں ہزاروں سال سے جنگیں لڑتی آئی ہیں،ہم لڑیں گے،ماریں گے،ہماری شہادتیں بھی ہونگی لیکن ایک بات کی انتہائی خوشی بھی ہے، دہائیوں سے بدترین تقسیم اور نفاق کی شکار قوم کو اتحاد کیلئے جو چنگاری چاہیے تھی ہمارے بدترین دشمن بھارت نے مہیا کر دی۔
جس کے نتیجہ میں پاکستانی قوم یکسر متحد ہو کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی، آج پوری قوم متحد ہے ماسوائے چند شرپسند عناصر کے۔
وقت ثابت کرے گا بھارت کی جانب سے یہ چنگاری اس قوم کو متحد کرنے کی بنیادی ضرورت تھی
انشااللہ ایک ایسی روشن فتح پاکستان کا مقدر بنے گی جسکا قوم نے تصور بھی نہ کیا ہوگا۔
پاکستان اور مسلح افواج زندہ آباد

Comments are closed.