کمپٹیشن کمیشن نے روٹ 2 ہیلتھ کی مخصوص شیئرہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی

کمپٹیشن کمیشن نے روٹ 2 ہیلتھ کی مخصوص شیئرہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی

اے زیڈ ٹی فاؤنڈیشن کو نیوٹراسیوٹیکل کمپنی روٹ 2 ہیلتھ میں سرمایہ کاری کی اجازت، سی سی پی کا فیصلہ

Competition Commission

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) نے اے زیڈ ٹی فاؤنڈیشن کو روٹ 2 ہیلتھ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مخصوص شیئرہولڈنگ حاصل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 کے تحت کیا گیا، جس کے مطابق یہ لین دین نہ تو متعلقہ مارکیٹ میں غلبے کا سبب بنے گا، اور نہ ہی مارکیٹ میں مقابلے کی فضا کو متاثر کرے گا۔

کمیشن کو جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق، اے زیڈ ٹی فاؤنڈیشن متحدہ عرب امارات میں قائم ایک تنظیم ہے، جو بنیادی طور پر اثاثوں کی ہولڈنگ اور مینجمنٹ کے لیے قائم کی گئی تھی۔ اس معاہدے کے تحت، اے زیڈ ٹی فاؤنڈیشن توصیف احمد خان، مسز زینب عباس اور جاوید حسین سے روٹ 2 ہیلتھ کے مخصوص شیئرز خریدے گی۔

واضح رہے کہ روٹ 2 ہیلتھ پاکستان میں نیوٹراسیوٹیکلز، ہربل اور ہیلتھ سپلیمنٹس کی مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے شعبے میں سرگرم عمل ہے۔

سی سی پی نے اس لین دین کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ‘نیوٹراسیوٹیکل اور ہربل سپلیمنٹس’ کو متعلقہ پراڈکٹ مارکیٹ کے طور پر تسلیم کیا۔ کمیشن نے قرار دیا کہ اس انضمام یا حصول سے مارکیٹ میں کسی ایک فریق کے غلبے یا مقابلہ بازی میں کمی کا اندیشہ نہیں، لہٰذا اسے منظور کیا جاتا ہے۔

یہ منظوری نہ صرف سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی علامت ہے بلکہ اس سے نیوٹراسیوٹیکل انڈسٹری میں مزید پیشہ ورانہ استحکام اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔

Comments are closed.