کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے وکلا کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے وکلا کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے تعاون سے وکلا کے لیے کمپٹیشن قوانین سے متعلق روکشاپ منعقد کی ۔

کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے ممبر کمیشن احمد نواز سعید اور دیگر سینئر افسران نے سیشن میں شرکت کی۔ اور شرکاء کو کمپٹیشن قوانین سے متعلق آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل احمد قادر، نعمان لئیق، سینئر ڈائریکٹر سلمان ظفر اور ڈائریکٹر مریم پرویز نے پریزنٹیشنز اور مثالوں کی مدد سے شرکاء کو کمپٹیشن قوانین کے اہم پہلوؤں بشمول ممنوعہ تجارتی معاہدوں ، غالب پوزیشن کا غلط استعمال ، گمراہ کن مارکیٹنگ کے طریقوں اور مرجرز و ایکویزیشنز کے بارے میں بتایا ۔

شرکاء نے سیشن میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور کمپٹیشن قوانین اور کمپٹیشن کمیشن کے کردار بارے سوالات کیے، جن کے کمیشن عہدیداران نے تسلی بخش جواب دیے۔

اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید واجد علی شاہ گیلانی، نائب صدر افتخار باجوہ اور ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اسامہ ملک نے سیشن کے انعقاد پر کمپٹیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور سیشن کو وکلاء کی رہنمائی کے لیے ایک اہم بنیاد قرار دیا ۔

Comments are closed.