صدر ، ڈاکؤوں کی پولیس پر فائرنگ ، کانسٹیبل سید سجاد شہید

صدر واہ  کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، کانسٹیبل سید سجاد شہید

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

راولپنڈی کے تھانہ صدر واہ کے علاقے میں ڈکیتوں نے  پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے  نتیجے میں کانسٹیبل سجاد حسین شہید ہو گیا جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہوگیا

ہلاک ڈاکو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھا

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل ، جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید سب کانسٹیبل سجاد حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا

Comments are closed.