وانا میں سپین مسجد کی تعمیر ، پاک فوج کا خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مقدس تحفہ 

وانا میں سپین مسجد کی تعمیر ، پاک فوج کا خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مقدس تحفہ 

وانا

ولی الرحمن

پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ پیش کیا گیا۔

امام مسجد کا کہنا تھا کہ سپین مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہی جب کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کا کہنا تھا کہ اتنی خوبصورت مسجد بنانے کے لیے ہم پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے سابقہ فاٹا میں متعدد مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی ہے ،ضلع باجوڑ میں دہشت گردی سے تباہ شدہ مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی بحالی کا کام ایف سی کے پی(نارتھ) نے مکمل کیا۔

یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبہ کی درخواست پر جامع مسجد فاروقِ اعظم کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی، شمالی و جنوبی وزیرستان کے میر علی، سراروغہ، لدھا اور مکین میں بھی متعدد مساجد کی بحالی کے منصوبے مکمل ہوئے۔

دوسری جانب مساجد کی تعمیر اور تزئین وآرائش سے عوام اور افواج پاکستان میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو مزید فروغ ملا ہے۔

Comments are closed.