الیکشن لڑنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ،رانا ثناء اللہ

لاہور ( زورآور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر جماعت کو حق حاصل ہے کہ اپنی کامیابی کے لیے جہدو جہد کرے اور کوئی جماعت تسلیم کر لے کہ دوسری جماعت کا وزیر اعظم ہوگا تو اس کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمیں امید ہےکہ ہم اکثریت حاصل کر لیں گے ، ہمیں اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے اس طرح کی نہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر نہیں نکالا جانا چاہیے ، پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے لیکن وہ ٹولہ جو 9 مئی میں ملوث ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مدعی نے تعین کرنا ہے کہ کس کا جرم قابل معافی اور کس کا نہیں ہے ، ریاست نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کی کیا سزا ہو گی۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینئررہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر اکثریت نہ ملی تو اتحادی حکومت بن جائے گی اور کسی کا رویہ سخت ہوا تو اسے قائل کریں گے، یہی جمہوریت ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے بھی اور ہمارے بھی کچھ ساتھی تلخ بات کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم ایک دوسرے پر بہت زیادہ کیچڑ اچھالتے رہے، ہمیں اب اس سے نکلنا ہوگا۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہر جماعت یہ امید لے کر چلتی ہے کہ وہ اپنا وزیراعظم بنائے گی، اگر کسی جماعت کو اکثریت نہ ملی تو اتحادی حکومت بن جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ کسی جماعت کو سادہ اکثریت ملے اور وہ دوستوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائے۔ کسی کا رویہ سخت ہے تو اسے قائل کریں، یہی جمہوریت ہے۔ پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں پر 9 مئی کے الزامات ہے ان کو عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے۔

 

Comments are closed.