کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تباہ کن بیٹنگ ، اسلام آباد یو نائیٹڈ کو 109رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 26 واں میچ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تباہ کن بیٹنگ ، رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ، اسلام آباد یو نائیٹڈ کو 109رنز سے شکست

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

حسن نواز اور رائلی روسوو کی سنچریوں کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 262 رنز بنا ڈالا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے چھکے چھڑا دیئے اور مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔

حسن نواز نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ رائلی روسوو 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز محمد عامر کا شکار بنے، صاحب زادہ فرحان ایک جب کہ مائرز صفر رن پر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنرز کے جلد پویلین لوٹنےکے بعد اسلام آباد کے بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے، سوائے عماد وسیم اور ڈوارئس کے کوئی بھی بیٹرز گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے سامنے مذاحمت نہیں دکھا سکا۔

عماد 56 اور ڈوارئس 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسلام آباد تمام کھلاڑی 154 رنز پر آوٹ ہو گئے۔ کوئٹہ کے عامر نے تین، جب کہ وسیم اور ابرار نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

میچ سے قبل انڈین حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس موقع پر تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

Comments are closed.