اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چودھری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے وکلا الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔معاون وکیل نے کہا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس ٹائم لیا ہے، آپ حاضری سے استثنی دیں، اسد عمر یہاں حاضر ہوتے رہے ہیں۔ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ آپ درخواست جمع کرا دیں، جس پر اسد عمر کی معاون وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرا دی۔اس موقع پر فواد چودھری اور ان کے وکیل فیصل چودھری بھی پیش نہیں ہوئے۔معاون وکیل نے کہا کہ فواد چودھری لاہور میں ہیں، فیصل چودھری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں، فیصل چودھری نے آنے کا کہا ہے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔
Trending
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
Comments are closed.