راولپنڈی ، دن دیہاڑے فائرنگ ، نوجوان قتل ، دوسرا شدید زخمی

راولپنڈی ، دن دیہاڑے فائرنگ ، نوجوان قتل ، دوسرا شدید زخمی

نامعلوم ملزمان مصروف علاقے میں واردات کے بعد فرار،پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ
تھانہ آر اے بازار کے علاقے ڈھوک سیداں روڈ کی گلی نمبر 13/14 میں آج صبح تقریباً 06:40 بجے انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان عمران کو کار میں سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مقتول موٹر سائیکل نمبر LE-3644 پر سوار تھا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر مقتول کا ساتھی فضل حامد بھی شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق یہ واقعہ ایک مصروف گنجان آباد علاقے میں دن دیہاڑے پیش آیا، جس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جیسے حساس شہر میں نامعلوم افراد کا بے خوف ہو کر فائرنگ کرنا اور موقع سے باآسانی فرار ہو جانا پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پولیس تھانہ آر اے بازار موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد مجرموں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ بحال ہو

Comments are closed.