چکوال میں افغان مہاجرین کی بیدخلی کی مہلت ختم ہونے کے قریب ، یکم ستمبر سے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل
چکوال
شمشاد مانگٹ
ملک بھر کی طرح ضلع چکوال میں بھی افغان مہاجرین کو پاکستان سے بیدخلی کے لیے دی گئی 31 اگست تک کی مہلت کے ختم ہونے میں صرف 4 دن باقی ہیں۔ یکم ستمبر سے افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس دوران، افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل میں بھی تیزی آ گئی ہے، اور چکوال شہر سمیت ضلع بھر سے افغان مہاجرین اپنے اہل خانہ اور سامان کے ساتھ افغانستان روانہ ہو رہے ہیں۔
افغانی خاندان اپنے سامان کو بڑے کنٹینرز، ٹرکوں اور دیگر بڑی گاڑیوں پر لوڈ کر کے وطن واپس جا رہے ہیں۔ ضلع چکوال میں افغان باشندوں کی واپسی کا عمل روز بروز بڑھ رہا ہے اور مقامی حلقے اس عمل کو حکومت پاکستان اور پاک فوج کی محنت کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے بیدخلی کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے، جس کے تحت یکم ستمبر سے افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔ مقامی حلقوں نے اس پالیسی پر پاک فوج اور وفاقی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جنہوں نے اس مشکل عمل کو مکمل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔
افغان مہاجرین کی بیدخلی کے عمل میں تیزی دیکھتے ہوئے، اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغان باشندوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے مزید سرعت پکڑے گا، اور چکوال سمیت پورے ملک میں افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع ہو جائے گا۔
Comments are closed.