پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ملک کی پوری دنیا میں عزت بڑھی،فواد چودھری

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے ملک کی پوری دنیا میں عزت بڑھی ، فواد چودھری

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے ملک کی پوری دنیا میں عزت بڑھی ہے اور پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے، اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیے۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر کم کریں تاکہ استحکام آسکے، پاکستان میں عوام کے اصل لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، انہیں سے بات چیت کے ذریعے ملک عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ اللہ کا خاص کرم ہے، پاکستان کو عرب دنیا میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت آج دنیا میں مکمل طور پر آئسولیٹ ہوچکا ہے، پاکستان کو اس صورتحال سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو حقیقی خطرات لاحق ہیں جبکہ ملک کے اندرونی حالات تقسیم اور بے یقینی کا شکار ہیں، جب تک سیاسی درجہ حرارت کم نہیں ہوگا اور قومی اتحاد پیدا نہیں کیا جائے گا ملک میں استحکام ممکن نہیں۔

Comments are closed.