ساہیوال میں فیملی کو گولیوں سے چھلنی کرنیوالا جواد قمر خیبرپختونخواہ میں ڈی آئی جی ٹریفک تعینات

ساہیوال میں فیملی کو گولیوں سے چھلنی کرنیوالا جواد قمر خیبرپختونخواہ میں ڈی آئی جی ٹریفک تعینات

ساہیوال

شمشاد مانگٹ

ساہیوال میں ایک فیملی کو گولیوں سے چھلنی کرنے والے جواد قمر کو خیبرپختونخواہ میں ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کر دیا گیا ہے۔

انکوائری کمیٹی نے جواد قمر کو اہم عہدہ نہ دینے کی سفارش کی تھی اور انہیں پولیس فورس کے لیئے ان فٹ قرار دیا تھا۔

جواد قمر اپنے چچا آئی جی موٹروے پولیس رائے طاہر کی وجہ سے دوبارہ عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

جواد قمر کو پشاور میں ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم تعینات کیا جا رہا تھا ، مگرموجودہ ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم شوکت عباس جب تک کورس پر نہیں چلا جاتا تب تک جواد قمر ٹریفک ہائی وے میں ڈی آئی جی تعینات رہے گا۔

شاید دو ماہ بعد ان کو کاؤنٹر ٹیررزم میں تعینات کر کے پختونوں کا خون بہانے کی سپاری دے دی جائے۔

Comments are closed.