معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی مزید3روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی ایجنسی کے سپرد 

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی مزید3روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی ایجنسی کے سپرد 

لاہور

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نعیم وٹو نے جوا ء پروموشن کیس میں سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی ایجنسی کے سپرد کردیا۔

تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزم سے منی ٹرائل اور اثاثہ جات برآمد کرنے،مزید اکاؤنٹس  اور کچھ ملزمان کے حوالے سے تحقیقات کرنی ہے۔

، وکیل ملزم نے موقف اپنایا کہ شروع سے لے کر آج تک وہی پرانی چیزوں کو دہرا کر بار بار ریمانڈلیا جارہا ہے،ملزم سے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بینک اکاؤنٹس موبائل لیپ ٹاپ ادارے کے پاس ہیں،قانون کے حوالے سے ملزم کا مزید ریمانڈ نہیں دیا جا سکتاہے، 19 دن میں کوئی ایک چیز بھی برآمد نہیں ہو سکی ،ڈکی بھائی پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔پچھلی پیشی پر ملزم نے اسی لیے خود کو ادارے کے سامنے سرنڈر کیا تھا کہ اگر کوئی چیز رہ گئی ہے تو ادارہ تفتیش مکمل کر لے۔

Comments are closed.