خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) توقیرمحمدنعیم ڈی پی او خوشاب کی زیر نگرانی خوشاب پولیس کی جانب سے خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے اور خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ کی حوصلہ شکنی کرنے کے سلسلہ میں Never Again آگاہی واک۔ واک میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ خوشاب پولیس کے زیر انتظام واک میں تمام شعبہ ہائے نرسنگ، ایجوکیشن، وومن پروٹیکشن سنٹر اور پولیس سے تعلق رکھنے والی خواتین اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس آفس خوشاب بمقام جوہرآباد سے ہوا اور ڈی پارک جوہرآباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا، سوشل ویلفیئر آفیسر وومن پروٹیکشن سنٹر ام ایمن اور ڈی پی او خوشاب نے خطاب کیا اور خواتین کے حقوق کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب توقیرمحمدنعیم نے کہا کہ خواتین کا کسی بھی معاشرے کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے جیسے ایک گھر خاتون کے بغیر نہیں چل سکتا اسی طرح ایک معاشرہ ایک ملک بھی خواتین کے بغیر نہیں چل سکتا۔ خوشاب پولیس خواتین کے حقوق ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ خواتین کی آسانی کے لیے تمام تھانوں میں وومن ہیلپ ڈیسک اور ضلعی سطح پر اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کام کر رہا ہے آپ کو کبھی بھی کوئی بھی شکایت گھر پر، کام کی جگہ پر یا کہیں بھی ہو آپ اس کو ضرور رپورٹ کریں ہم بروقت اور مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ خوشاب پولیس خواتین پر ظلم و تشدد کی روک تھام، حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔
شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے “NEVER AGAIN” آگاہی واک، “خواتین پر تشدد اب نہیں” Never Again کے عنوان سے منعقد کی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کا تحفظ اور صنفی جرائم کا خاتمہ خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے، خوشاب پولیس خواتین سے متعلقہ ہر جرم پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت قانونی کاروائی پر کاربند ہے۔ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ہماری مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں مکمل محفوظ ماحول میں اپنی زندگیاں گذار سکیں۔
Trending
- پنجاب ، سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات نایاب ،6000 مریضوں کو پریشانی کا سامنا
- راولپنڈی ، بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، دو ساتھی فرار
- لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب ، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار
- پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات ، شہری اب گھر بیٹھے جیل میں قید افراد سے ملاقات کیلئے آن لائن بکنگ کرا سکیں گے
- نوشہرہ ، گھر کی چھت منہدم ، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ، تین شدید زخمی
- کرک ، انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق 14 زخمی
- راولپنڈی،سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز،پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست،محمد نواز مین آف دی میچ قرار
- جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ مقدمہ ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور
- بنوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
- صوبے میں کرپشن کا خاتمہ ، ترقیاتی منصوبے اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے ، سہیل آفریدی
Comments are closed.