رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف انتقال کر گئے

رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف انتقال کر گئے

جدہ

رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل اور شوریٰ کونسل کے سابق نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف طویل علالت کے بعد جدہ میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر نصیف کو عالم اسلام میں ایک معزز اور دلوں میں بسنے والی شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی خدمات اور قیادت کو عالم اسلام میں بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ بن عمر کی نماز جنازہ آج بروز اتوار الجفالی مسجد، جدہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین اسد قبرستان میں کی جائے گی۔

جدہ کے الخزامی ٹاورز میں ان کے گھر پر مردوں اور خواتین کے لیے تعزیتی تقریب تین روز تک مغرب سے عشاء تک جاری رہے گی، جہاں اہل خانہ، رشتہ دار، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

Comments are closed.