ای سی سی کا ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری

ای سی سی کا ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منگل کے روز پاکستان کی سلامتی اور دفاع سے متعلق گرانٹس کی منظوری دے دی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں وفاقی وزرا، وزیرِ اعظم کے معاونینِ خصوصی، سیکریٹریز اور متعلقہ شعبوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اسی طرح 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بارڈر مینجمنٹ میں بہتری، اندرونی سیکیورٹی، اور امن و امان کے لیے منظور کی گئی، مزید برآں دفاعی سروسز کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن کو ختم کرنے کا عمل آگے بڑھانے کے لیے ایک نئی خصوصی کمپنی (اسپیشل پرپز وہیکل) قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا، جس کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپے ہوگا۔

اس کے علاوہ ’آف شور تیل و گیس کی تلاش میں غیر ملکی شرکت کی حوصلہ افزائی کے اقدامات، بشمول لائسنس میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی الاٹمنٹ‘ کی بھی منظوری دی گئی۔

Comments are closed.