اسلام آباد(زورآور نیوز) توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت فواد چودھری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری اور چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر کے وکیل شعیب شاہین کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق آرڈر کی کاپی نہیں ملی۔ممبر کمیشن نثار درانی نے کہا کہ وزارت قانون نے رپورٹ دی ہے کہ حالات ایسے نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے، کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ جیل میں سماعت کیلئے جا سکتے ہیں۔جس پر وکیل کا کہنا تھا ہمیں جواب کیلئے رپورٹ کی کاپی چاہیے، اگر رپورٹ خفیہ نہیں تو فراہم کی جائے تاکہ اس کی روشنی میں جواب دیں۔ممبر کمیشن نثار درانی نے کہا کہ رپورٹ کی کاپی آپ کو فراہم کر دیتے ہیں، توہین الیکشن کمیشن کا کیس ہے ڈیڑھ سال گزر گیا، چارج فریم کرنا ہے وہ کہیں بھی کر سکتے ہیں، مسئلہ چارج فریم کا ہے۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کا جیل ٹرائل سے منفی پیغام جاتا ہے۔ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم نے ملزم کو نہیں قانون کو دیکھنا ہے، ایسی باتیں کمیشن کے سامنے نہ کریں۔
ممبر بلوچستان نے کہا کہ پہلے آپ نہیں آتے تھے اب وہ پیش نہیں کر رہے، سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل سے لانے کا رسک ہم کیوں لیں، ہماری اپنی فورس ہوتی تو ہم بہت کچھ کرتے۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے جس پر ممبر کمیشن نثار درانی کا کہنا تھا کہ پہلے آپ اسی ادارے کے خلاف باتیں اور توہین کر رہے تھے۔
دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اسد عمر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔اسد عمر نے کہا کہ وکیل انور منصور بیمار ہیں جس پر ممبر کمیشن نے اسد عمر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ نہیں آتے کبھی وکیل نہیں آتا۔اسد عمر نے کہا کہ میں تو سب سے زیادہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا ہوں، میں تو سیاست بھی چھوڑ چکا ہوں۔ممبر کمیشن نے اسد عمر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاست کریں، اسد عمر نے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ لیکن سیاست چھوڑ دی ہے۔ممبر کمیشن نے کہا کہ اسد عمر کے معاملے پر آرڈر کرتے ہیں۔فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہمارا تو سکیورٹی کا مسئلہ نہیں، اس کے باوجود پیش نہیں کیا جا رہا، ہمارے پروڈکشن آرڈر دیں، ہمارا کیس الگ کر دیں۔ممبر کمیشن نے وکیل فیصل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آرڈر کرتے ہیں۔بعدازاں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کیس کی مزید سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Trending
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
- گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
Comments are closed.