عید میلاد النبی ﷺ : سندھ حکومت کا 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

عید میلاد النبی ﷺ: سندھ حکومت کا 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ میں 2 روزہ تعطیلات، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے

کراچی

عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 5 اور 6 ستمبر 2025 (جمعہ اور ہفتہ) کو دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، دونوں دن صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور دیگر محکمے بند رہیں گے۔ اعلان کے مطابق یہ تعطیلات حضرت محمد مصطفی ﷺ کے یوم ولادت کی خوشی میں دی جا رہی ہیں، جو عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جلوس، نعتیہ محافل، اور سیرت کانفرنسز منعقد ہونے کا امکان ہے۔ سیکیورٹی اور ٹریفک پلان سے متعلق اقدامات جلد متوقع ہیں۔

ابھی تک دیگر صوبوں  پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان  کی جانب سے تعطیلات کے حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed.