الیکشن کمیشن میں ڈی ایم او کے فیصلہ کے خلاف مئیر کراچی مرتضی وہاب کی اپیل پر سماعت

الیکشن کمیشن میں ڈی ایم او کے فیصلہ کے خلاف مئیر کراچی مرتضی وہاب کی اپیل پر سماعت

ڈی ایم او نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کیا اور ہمیں نوٹس بھی موصول نہیں ہو ، وکیل مرتضی وہاب

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

الیکشن کمیشن ڈی ایم او کے فیصلہ کے خلاف مئیر کراچی مرتضی وہاب کی اپیل پر سماعت ، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ ڈی ایم او نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کیا اور ہمیں نوٹس بھی موصول نہیں ہوا، وکیل نے بتایا کہ ڈی ایم او نے الزام لگایا کہ مرتضی وہاب نے الیکشن مہم کے دوران پریس کانفرنس کی اور اس کے بعد ہماری اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی ، جس پر الیکشن کمیشن کے افسران نے کمیشن کو بتایا کہ ان کی اپیل مقررہ وقت کے بعد دائر ہونے کی بنا پر مسترد کر دی گئی تھی ۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے کمیشن سے استدعا کی کہ ہماری اپیل بحال کی جائے اس موقع پر ممبر پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے متعدد مرتبہ آپ کو طلب کیا لیکن آپ کمیشن میں پیش نہیں ہوئے ، جس پروکیل مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ گزشتہ ہفتے کراچی میں شدید بارشوں کے باعث ہم پیش نہیں ہو سکے تھے ۔

اس موقع پر ممبر پنجاب نے کہاکہ بارش تو اب ہوئی ہے ہم ایک سال سے آپ کو بلا رہے ہیں اور اگر ہم نے اپیل بحال کر دی تو آپ دوبارہ 6 ماہ کیلئے غائب ہو جائیں گے اس موقع پر الیکشن کمیشن نے مرتضی وہاب کی اپیل بحال کر تے ہوئے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی

Comments are closed.