سیالکوٹ میں مداخلت کے بھارتی ثبوت مل گئے

لاہور (زورآور نیوز ) انسپکٹر جنرل پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے دہشتگرد حملے کے شواہد حاصل کرلیے، یہ حملہ ایسی ایجنسی نے کیا جو دنیا کا امن خراب کرنے کے در پرہے، تمام ملزمان کی شناخت ہوگئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے اندر امام مسجد کو شہید کیا گیا، ہماری پولیس اور سی ٹی ڈی نے مل کر فوری دہشت گردوں کو ٹریس کیا ہے، سیالکوٹ کی مسجد میں فائرنگ کا واقعہ پاکستان میں دہشت گرد حملے کی کوشش تھی، پلاننگ باہر بنی، ملوث دہشتگرد پکڑ لیے، ان ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے قصور، لاہور، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں کارروائی کی گئی، پہلا، دوسرا اور تیسرا شوٹر، قصور، لاہور اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا، اس گروپ کا نیٹ ورک نام کے ساتھ آپ کو بتائیں گے، اگلی پریس کانفرنس میں ثابت کردیں گے دنیا کے امن کا دشمن کون سا بدکار ملک ہے، حملے کی سازش کو 24 گھنٹے میں ناکام بنایا، عدالت میں بھی ثبوت پیش کیے جائیں گے، تمام ریکارڈ اور جیوفینسنگ ریکارڈ سمیت دہشتگردوں کا ریکارڈ عدالت پیش کرنے جا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ عالمی برادری کو کہنا چاہتے ہیں ہمارے تمام سکیورٹی ادارے اور ایجنسیوں نے وہ تمام ثبوت حاصل کیے ہیں جو دہشت گردی کی اس واردات میں سامنے آئے، پنجاب پولیس سی ٹی ڈی کے ساتھ بیٹھ کر یہ بتانے لگا ہوں، پاکستان کے اندر دہشتگردی کی کاروائی کی گئی ہے، یہ ہینڈل کی گئی دنیا کی اس بدنام زمانہ ایجنسی کی طرف سے جو پوری دنیا میں لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہی ہے، پولیس اور آئی ایس آئی سمیت دیگر اہم ایجنسیوں نے دہشتگردی کو 24 گھنٹوں میں ٹریس کی۔انہوں نے کہا کہ جو چوہے پاکستان کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں وہ تیار رہیں، پوری دنیا میں آپ کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں، دشمن ملک اپنی بدنام ایجنسی کے ذریعے کارروائی کرنا چاہتا ہے، اب ہم نے ملزمان کو پکڑ لیا جنہیں عدالتوں میں پیش کریں گے، اس کے ساتھ ہمارا واضح پیغام ہے ہمارے ادارے دنیا میں امن کیلئے کام کریں گے، پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے وہ سب بے نقاب ہوئے، پاکستان کی ریاست پر حملے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی باہر سے فنانس کی جاتی ہے۔

 

 

Comments are closed.