فافن کی 23 نومبر کے ضمنی انتخابات پر رپورٹ جاری، مجموعی طور پر انتخابی انتظامات بہتر قرار
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
فیئر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی، جس میں مجموعی طور پر انتخابی انتظامات کو بہتر قرار دیا گیا ہے تاہم انتخابی مہم کی خلاف ورزیوں اور نتائج میں شفافیت کے خلا کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا جبکہ زیادہ تر حلقوں میں ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا، فافن نے 122 مبصرین کو تعینات کیا جنہوں نے 373 پولنگ اسٹیشنز کا مشاہدہ کیا۔

Comments are closed.