فیض حمید کا کورٹ مارشل شفاف عدالتی عمل ہے ، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، ترجمان پاک فوج

فیض حمید کا کورٹ مارشل شفاف عدالتی عمل ہے ، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

اُنہوں نے واضح کہا کہ کورٹ مارشل پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ چلاتے ہیں، یہ اکاؤنٹس بیرون ممالک سے چلائے جارہے ہیں۔

افغان عوام کےخلاف نہیں، ہم کھلم کھلا اعلان کرنے کے بعد حملہ کرتے ہیں

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا، ہماری پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے ،افغان عوام کے خلاف نہیں، ہم کھلم کھلا اعلان کرنے کے بعد حملہ کرتے ہیں۔

لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہی ہے،دہشت گردی کے خلاف بنی کمیٹیوں میں فوج کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اِس بات پر بھی ضرور دیا کہ افغان رجیم دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے، دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

Comments are closed.