اسلام آباد ، فیض آباد میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد ، فیض آباد میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اسلام آباد کے علاقے فیض آباد کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے مطابق فائرنگ کے ایک واقعے میں د وپولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے فیض آباد میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

شہداءمیں اے ایس آئی صدیر عباسی اور کانسٹیبل جعفر شامل ہیں، جن کا بیلٹ نمبر 6571 بتایا گیا ہے۔

دونوں اہلکار سی آئی اے اسلام آباد سے تعلق رکھتے تھے۔

ذرائع کے مطابق، واقعے کی اطلاع سیف سٹی کی جانب سے موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر سیکیورٹی ادارے حرکت میں آئے۔

ڈی ایس پی آئی نائن اور ایس ایچ او آئی نائن موقع پر پہنچ چکے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کی وجوہات اور حملہ آوروں کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔

شہداءکی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سینیئر افسران نے واقعے کی مذمت کی ہے اور قاتلوں کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

Comments are closed.