چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
راولپنڈی
شمشاد مانگٹ
جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سابق جوائنٹ چیفس اور سینئر افسران نے شرکت کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 40 سالہ عسکری خدمات پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Comments are closed.