لاہور(زورآور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر دو دہائیوں کی سیاست نے ملک کی قومی وقار کو مجروح کیا ہے۔ بے بنیاد من گھڑت بیانیے کی وجہ سے پاکستان کی جڑیں کھوکھلا کرنے کی سازش کی گئی۔انہوں نے لاہور میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے ذہن کو آلودہ کرنے کا بیانیہ ترتیب دیا گیا، ملک کی سیاست کا رکھ رکھاؤ اور رواداری کو پامال کی گئی ،معاشرے کو انتشار کا شکار کیا گیا، خاندانوں کے اندر تفریق پیدا کی گئی۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایک شخص کی امیج بلڈنگ اور اسکے بیانئے کو آگے بڑھانے کے لئے کے پی کے حکومت کے اے ڈی پی کے فنڈ میں870 ملین روپے رکھے گئے، آٹھ سو اکاؤنٹ ایسے کھولے گئے جہاں پیسے ٹرانسفر کئے گئے، ان پیسوں کا استعمال ریاست اور عوام کے درمیان دراڑیں ڈالنے کے لئے کیا گیا۔نوجوانوں کے ذہنوں کو بارود سے بھر کر ریاستی اداروں کے لئے استعمال کیا گیا۔ تحقیقات میں ایسے ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے تانے بانے زمان پارک اور بنی گالا تک جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے اداروں کے خلاف بیانئے کو پرموٹ کیا گیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کے پی کے میں میڈیا سیل بنا کر اپنے ٹاپ ٹرینڈ کی خواہش کو پروان چڑھایا۔جب کہ گذشتہ روز انہوں نے کہا ،پی ٹی آئی چیئرمین کی سربراہی میں9مئی کاسانحہ ملک دشمن سازش سے کم نہیں،پی ٹی آئی چیئرمین کوسزاسے بچانے کیلئے ملکی مفادکودائوپرنہیں لگایاجاسکتافوجی تنصیبات پرحملہ آوروں کاٹرائل فوجی عدالتوں میں زیادہ بہترہوسکتاہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سی9مئی کے واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفرکردارتک پہنچانامشکل ہوجائے گا، جوجرائم دفاعی اعتبار سے حساسیت کے حامل ہیں ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہوناچاہئے،ملکی سالمیت سے آگے نہ کوئی فردہے اورنہ ہی اس پہ لگنے والی فردجرم ہے،جس فردکوملک کادرد نہیں ملک کاقانون بھی اس کا ہمدردنہیں بن سکتا۔
Comments are closed.