وفاقی کابینہ اجلاس ، وزیراعظم کو غزہ امن معاہدے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر شاندار خراج تحسین
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو غزہ امن معاہدے میں ان کے انتہائی اہم کردار پر شاندار خراج تحسین کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرم الشیخ، مصر میں منعقد ہوئے غزہ امن سربراہی اجلاس میں کی گئی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تقریر کی زبردست پذیرائی کی۔
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو غزہ امن معاہدے میں ان کے انتہائی اہم کردار پر اس شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کابینہ کے اراکین نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو داد دی۔
وفاقی کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شرم الشیخ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ عزت دی اور پاکستان نے غزہ امن معاہدے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کے طور پر دیکھنا شروع کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر کریں کم ہے کہ اس نے دنیا بھر میں پاکستان کو عزت و تکریم سے نوازا۔
وفاقی کابینہ نے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (سی سی ایل سی) کے 23 ستمبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
Comments are closed.