سیکٹر 14/1-G میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، متعد د غیر قانونی مکانات مسمار
آج مورخہ 22 جنوری 2026 کو سیکٹر 14/1-G اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے ڈائریکٹر جنرل (FGEHA) کیپٹن(ر) محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر مؤثر اور بھر پور کاروائی کی۔ یہ آپریشن مجسٹریٹ کی نگرانی میں، اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر ،(ایل اے سی) (FGEHA) کی سربراہی میں تقریباً 15 پراپرٹیز کو واگزارکرا لیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار مدثر محمود، تحصیلدار محمد علی اور پٹواری سید خرم نقوی بھی موجود تھے ، جنہوں نے کارروائی کی نگرانی کرتے ہوئے ٹیموں کو ہدایات دیں تاکہ آپریشن شفاف اور قانون کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔ آپریشن کا مقصد سرکاری اراضی کو نا جائز قبضے سے واگزار کرانا اور علاقے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانا تھا۔ کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات اور مکانات کو مسمار کر دیا گیا جو سرکاری زمین پر قائم تھے۔

انتظامیہ کی ٹیموں نے بھاری مشینری کی مدد سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جبکہ امن و امان بر قرار رکھنے کے لیے پولیس نفری بھی تعینات رہی۔ آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور غیر قانونی تعمیرات سے اجتناب کریں۔

Comments are closed.