ایف آئی اے کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن

ایف آئی اے کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 4 گرفتار

گوجرانوالہ

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 4 ایجنٹ گرفتار کیے ہیں۔ ملزمان کی شناخت احمد رضا , رانا زوار ، احمد یوسف اور ساحر کے نام سے ہوئی ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ۔

ملزم رانا زوار نے شہری کو غیر قانونی طور اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 25 لاکھ روپے ہتھیائے

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے شہری کو ابتدائی طور پر آذربائیجان بھجوایا ، ملزم متاثرہ شہری کو اٹلی بھجوانے میں ناکام رہا جبکہ شہری آذربائیجان سے پاکستان واپس آ گیا ، جبکہ ملزم احمد رضا نے شہریوں کو دبئی بھجوانے کے لیے 18 لاکھ روپے ہتھیائے

ایف آئی کے مطابق ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ، ایک اور کاروائی میں ملزم احمد یوسف اور ساحر سے 21 عدد پاسپورٹ برآمد ہوئے ، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بھاری رقوم وصول کر رہے تھے ۔

ملزمان پاسپورٹ کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں ۔

Comments are closed.