ایف جی ای ایچ اے نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ‘انویسٹر فیسلیٹیشن سیل’ قائم کر لیا

ایف جی ای ایچ اے نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ‘انویسٹر فیسلیٹیشن سیل’ قائم کر لیا

ایف جی ای ایچ اے کی جدید اقدامات سے سرمایہ کاری کا عمل تیز، شفاف اور مؤثر بنا

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے اپنے سرمایہ کاروں اور الاٹیز سے کیے گئے وعدے کو ایک اور کامیابی کے ساتھ پورا کر دیا ہے۔ ایف جی ای ایچ اے نے سرمایہ کاری کے عمل کو مزید شفاف، تیز اور مؤثر بنانے کے لیے ایک جدید اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت ایک ‘انویسٹر فیسلیٹیشن سیل’ (IFC) قائم کیا گیا ہے۔ یہ سیل سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، جس نے ریکارڈ مدت میں اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

اس اقدام میں پلاننگ اینڈ بلڈنگ کنٹرول وِنگ کی انتھک محنت اور انتظامیہ ایڈمن کے بھرپور تعاون نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایف جی ای ایچ اے کے ترجمان کے مطابق، یہ سیل سرمایہ کاروں کو ان کے منصوبوں سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کرے گا، درخواستوں اور رجسٹریشن کے عمل میں رہنمائی فراہم کرے گا، اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کرے گا۔

مزید برآں، اس سیل کی مدد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرمایہ کاروں کو 25% ادائیگی پر نقشے کی منظوری (Map Approval) دی جائے گی، تاکہ سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان اور تیز بنایا جا سکے۔

ابتدائی طور پر، جی-13/14 میں ایک عارضی دفتر قائم کیا گیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کی تمام ضروریات اور درخواستوں کا بروقت حل فراہم کیا جائے گا۔ ایف جی ای ایچ اے کے اس اقدام سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا بلکہ یہ قومی معیشت میں بھی ایک مثبت کردار ادا کرے گا۔

اس نئے اقدام کے ساتھ ایف جی ای ایچ اے نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، جو اس کی جانب سے سرمایہ کاروں اور عوام سے کیے گئے عہد کی عملی تعبیر ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف سرمایہ کاری کے عمل میں آسانی آئی ہے، بلکہ ایف جی ای ایچ اے نے اپنے عزم کو ایک نئے انداز میں ثابت کیا ہے۔

Comments are closed.