ایف آئی اے کارروائی ، کرپشن میں ملوث موٹروے پولیس اہلکار گرفتار

ایف آئی اے کارروائی ، کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث موٹروے پولیس کا اہلکار گرفتار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نے  کارروائی کرتے ہوئے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث موٹروے پولیس کے اہلکار گرفتار کو گرفتار کرلیا ۔

ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا

اسپیشل جج اینٹی کرپشن سنٹرل حیدر آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی گئی

ملزم اعزاز اکبر موٹروے پولیس میں بطور اسسٹنٹ پٹرولنگ آفیسر تعینات تھا

گرفتار ملزم جعل سازی، فراڈ اور کرپشن کرتے ہوئے شہریوں کو جعلی چالان ٹکٹس جاری کرتا تھا

ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Comments are closed.