ایف آئی اے کا کوہاٹ زون میں کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی اور جعلی ادویات فروش گرفتار

ایف آئی اے کا کوہاٹ زون میں کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی اور جعلی ادویات فروش گرفتار

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر کارروائیاں تیز، چار ملزمان گرفتار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور جعلی ادویات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کوہاٹ زون کے تحت کام کرنے والے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ اور بنوں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں راحت اللہ کو حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ ہو گئی۔

جبکہ عرفان اللہ، حبیب اللہ اور محمد شعیب کو جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ان تمام افراد کے خلاف سال 2024 میں مقدمات درج کیے جا چکے تھے، اور اب ان کیسز کی روشنی میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مالیاتی لین دین اور عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ ایسے جرائم کی مکمل بیخ کنی کی جا سکے۔

Comments are closed.