اسلام آباد میں ایک انتہائی چونکا دینے والے اور دل دہلا دینے والے واقعے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر، کاؤنٹر ٹیررازم ونگ (سی ٹی ڈبلیو)، ہمایون مسعود سندھو پر اپنی ماتحت افسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ثانیہ شاہد، کو ہراساں کرنے، زبردستی نکاح کرنے، اور بدترین جسمانی و ذہنی تشدد کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ ثانیہ شاہد نے فیڈرل محتسب برائے خواتین ہراسانی تحفظ کے دفتر میں درج شکایت میں الزام لگایا ہے کہ ہمایون مسعود نے اپنے اعلیٰ عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر انہیں ہراساں کیا، دھمکایا، اور اپنی مرضی کے خلاف تعلقات پر مجبور کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شادی کے بعد ہمایون مسعود نے ان پر متعدد غیر انسانی شرائط عائد کیں، جن میں اولاد پیدا کرنے کی اجازت نہ دینا اور تعلقات کو پوشیدہ رکھنے کی ہدایت شامل ہیں۔ ثانیہ شاہد کے مطابق، حمیون مسعود نے انہیں دھوکہ دیتے ہوئے شادی پر مجبور کیا اور اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں ہر طرح کے حقوق سے محروم رکھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نکاح کے فوراً بعد انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور جب وہ حاملہ ہوئیں، تو ان کے بچے کو زبردستی ختم کروا دیا گیا۔ 20 دسمبر 2024 کو، ثانیہ شاہد کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے ہمایون مسعود کی ہدایت پر انہیں ایف آئی اے کی سرکاری رہائش گاہ سے اغوا کیا۔ انہیں نائٹ گاؤن میں بغیر چادر اور جوتوں کے خواتین پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، جہاں انہوں نے رات بھر جسمانی اور ذہنی اذیت برداشت کی۔ پولیس نے ان کے موبائل فون تک ضبط کر لیا اور ان کے والد کو بلایا گیا، جنہیں ان کی رہائی کے لیے ایک خالی کاغذ پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ثانیہ شاہد نے مزید بتایا کہ ہمایون مسعود نے ان کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ درج کروایا اور ان کا تبادلہ کروا دیا۔ ان کے دفتر اور رہائش گاہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، جبکہ ان کی ذاتی اشیاء کو بغیر اجازت ہٹایا گیا۔ ثانیہ شاہد نے اپنی درخواست میں اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نہ صرف ہمایون مسعود کے خلاف کارروائی کریں بلکہ ان کی عزت و وقار کو بحال کرنے کے لیے انصاف فراہم کریں۔ فیڈرل محتسب برائے خواتین ہراسانی تحفظ کے دفتر میں اس کیس کی ابتدائی سماعت یکم جنوری 2025ء کو ہوئی، جہاں ثانیہ شاہد کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے کر مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ یہ واقعہ ایف آئی اے جیسے قومی ادارے کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے اور اس کیس کے فیصلے پر پورے ملک کی نظریں لگی ہوئی ہیں
Trending
- ڈیرہ اسمٰعیل خان ،دہشتگردوں کا پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- لاہور پولیس کی کامیاب کارروائی ، قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار
- وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
- پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم: مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اہم سنگ میل
- پنجاب میں آٹزم کا شکار غریب بچوں کو مفت تھراپی اورتعلیم دینے کا فیصلہ
- ٹی ایل پی کارکنان کو روکنا کوئی مسئلہ نہیں ، طاقت کم از کم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، طلال چوہدری
- غزہ میں جنگ بندی معاہدہ باضابطہ نافذ: اسرائیلی فوج کا جزوی انخلا اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی
- ٹرمپ کا خواب چکنا چور! امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا کے نام
- آر ڈی اے کے مالی فراڈ میں 01 ارب 94 کروڑ کی بے ضابطگیاں، مرحوم ڈائریکٹر فنانس کے بھائیوں کے خلاف نیب ریفرنس
- جب دودھ پیدا کرنا خسارے کا کاروبار بن جائے : یہ انصاف نہیں، معاشی قتل ہے
Comments are closed.