ایف آئی اے  کے راولپنڈی اسلام آباد میں متعدد کال سینٹرز پر چھاپے ، کئی افراد گرفتار

ایف آئی اے  کے راولپنڈی اسلام آباد میں متعدد کال سینٹرز پر چھاپے ، کئی افراد گرفتار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کے راولپنڈی اسلام آباد میں متعدد کال سینٹرز پر چھاپے ، متعدد افراد گرفتار کرلئے گئے

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں  ای الیون ، ایف ایٹ اور گلبرگ گرین میں کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے جبکہ راولپنڈی میں مری روڈ اور بحریہ ٹاؤن فیز سیون میں کال سینٹرز کیخلاف کارروائی کی گئی

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چھاپوں میں تین سو سے زائد چائنیز مرد و خواتین کو حراست میں لیا گیا جبکہ گلبرگ گرین میں فارم ہاؤس میں چھاپے کے بعد ڈیڈھ سو چائنیز کو وہی پر حراست میں رکھا گیا

فارم ہاؤس کے باہر سائبر کرائم اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے کی تفتیش کے بعد صرف 72 چائنیز کو دو مقدمات میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا  جبک آٹھ چائنیز باشندے جسمانی ریمانڈپر سائبر کرائم ایجنسی کے پاس ہیں اور 84 چائنیز باشندوں کو گزشتہ ہفتے اسلام آباد سے ڈی پورٹ کیا گیا

ذرائع کے مطابق کال سینٹرز پر چھاپے ، سائبرکرائم ایجنسی کے مبینہ کرپٹ افسران کا ریکارڈ غائب کرنے کیلئے مارے

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کال سینٹرز سے ملنے والے کمپیوٹرز اور دیگر سامان بھی غائب کئے جانے  کا انکشاف  ہوا ہے

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی  نے اپنے موقف میں بتایا کہ اس معاملے کے حوالے سے ابھی تک آپریشن کمپلیٹ نہیں ہوا جیسے ہی آپریشن کمپلیٹ ہوگا میڈیا کو اس کے حوالے سے پوری طرح سے اگاہ کر دیا جائے گا

Comments are closed.