ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، سی بی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کا صدر اور لینڈ فراہم کنندہ طلب

ایف آئی اے کا بڑا ایکشن ، سی بی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر اور لینڈ فراہم کنندہ کو طلب کرلیا گیا

اسلام آباد 

شمشاد مانگٹ

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (سی بی آر ای سی ایچ) میں مبینہ بے ضابطگیوں اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم پیش رفت کی ہے ۔

ایف آئی اے کے سب انسپکٹر محمد جنید کی جانب سے جاری کردہ نوٹس نمبر FIA/CCC/ENQ-71/2025 کے تحت، سوسائٹی کے صدر منیر اور لینڈ فراہم کنندہ مشتاق عسکری کو 8 جولائی 2025 کو صبح 11 بجے ایف آئی اے دفتر، کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ نوٹس ایف آئی اے ایکٹ 1974 کی دفعہ 5 (2) اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 28 مختلف شکایات پر مبنی انکوائری نمبر 71/2025 شروع کی گئی ہے۔

ان شکایات میں سوسائٹی کے انتظامی معاملات میں سنگین بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں زمین کے معاملات میں لینڈ فراہم کنندہ کے ساتھ ملی بھگت کا ذکر بھی شامل ہے۔

افسر محمد جنید نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں اور انکوائری سے متعلق سوالات کا جواب دیں تاکہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے

Comments are closed.