فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ کی ملاقات

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ کے درمیان جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کا خطے میں امن کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی جنرل سر چارلس رولینڈ نے دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا اور علاقائی امن کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کی ستائش کی۔

اس سے قبل برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل سر چارلس رولینڈ کو سلامی پیش کی۔

Comments are closed.