کراچی کے ڈیفنس فیز 2 میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق، 8 افراد زخمی
کراچی
کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے فیز 2 میں واقع چار منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی آگ کے باعث 2 خواتین دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ ایک ورکشاپ میں لگی جو عمارت کے گراؤنڈ فلور پر تھی، جس کے بعد آگ پہلی منزل پر موجود رہائشی حصے تک پھیل گئی۔
آگ کی لپیٹ میں آکر بالائی منزل پر پھنسے ہوئے 8 افراد کو فوری طور پر ریسکیو حکام نے نکالا اور انہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں دوران علاج 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں جبکہ مزید 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے تین گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور متاثرہ عمارت میں اب کولنگ اور سرچنگ کا عمل جاری ہے تاکہ ممکنہ مزید نقصان یا زخمی افراد کی تلاش کی جا سکے۔ حکام نے آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہونے کا عندیہ دیا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed.