ٹریفک حادثہ میں فوک گلوکار جاں بحق

میانوالی(زورآور نیوز)میانوالی کے نواحی علاقہ پکہ گھنجیرہ کے قریب گاڑی نہر میں گر گئی ہے،گاڑی میں سوار 7 افراد جانبحق ہو گئے ، واٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو نکال لیا۔علاقہ کے فوک سنگر شرافت علی بلوچ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع واں بھچراں پکہ گھنجیرہ نہر پل پہ ڈبل کیبن ڈالا نہر میں بے قابو ھو کر گر گیا تمام جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار تمام افراد ڈوب کر جاںبحق ہو گئے ،اس موقع پر اہل علاقہ کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو کرنے میں مدد فراہم کی،اور تمام لاشوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،واضع رہے کہ فوک گلوکار شرافت علی شادی کے ایک پروگرام سے واپس آ رہے تھے

 

Comments are closed.