پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اعلامیے میں علاقائی خودمختاری، سالمیت اور ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور دیا گیا
اسلام آباد
پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے مشرقِ وسطیٰ میں امن کو خطرے میں ڈالنے کی ایک خطرناک کوشش ہیں ۔
اعلامیے میں علاقائی خودمختاری، سالمیت اور ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور دیا گیا ۔
رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے، فوری جنگ بندی اور سفارتی حل کی بحالی کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کیے جائیں ۔
Comments are closed.