حکومت کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان ، گھریلو سلنڈر 79 روپے سستا

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا، گھریلو سلنڈر 79 روپے سستا

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 6 روپے 71 پیسے فی کلو کمی کر دی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2025 سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 207 روپے 49 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 214 روپے 20 پیسے فی کلو تھی۔

قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 79 روپے 14 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کی نئی قیمت 2448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر میں یکم اکتوبر سے ہوگا اور تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز و ریٹیلرز کو اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ موسم سرما کی آمد سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی گھریلو صارفین کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی، کیونکہ دور دراز علاقوں میں گیس کی متبادل فراہمی کے لیے ایل پی جی پر انحصار بڑھ جاتا ہے۔

Comments are closed.