حکومت آزاد صحافت کو معاشرتی بہتری کا ستون سمجھتی ہے اور اس کے دفاع کے لئے پرعزم ہے ، عطا اللہ تارڑ

حکومت آزاد صحافت کو معاشرتی بہتری کا ستون سمجھتی ہے اور اس کے دفاع کے لئے پرعزم ہے ، عطا اللہ تارڑ

صحافیوں کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں ہر ممکن تعاون اور تحفظ فراہم کریں گے ، وزیر اطلاعات ونشریات

اسلام آباد

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے وقار، آزادی اور پیشہ ورانہ تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔

وہ گزشتہ روز پی ایف یو جے، آر آئی یو جے نیشنل پریس کلب اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔

اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی سیکرٹری نیئر علی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عثمان خان سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر سینیئر جوائنٹ سیکرٹری آر آئی یو جے گلزار خان ممبر ایگزیکٹو غفران چشتی عامر بٹ،مدثر چوہدری ، پی آئی او مبشر حسن دیگر موجود تھے ۔

ملاقات کے دوران صدر آر آئی یو جے طارق ورک نے تھانہ نیو ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تفصیلات سےآگاہ کیا ۔

وفد نے راولپنڈی پولیس بالخصوص سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی بارے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا ۔

وفاقی وزیر نے تحمل سے بات سنی ، انھوں نے آئی جی پنجاب سے بھی بات کی ، وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں ہر ممکن تعاون اور تحفظ فراہم کریں گے ۔

حکومت آزاد صحافت کو معاشرتی بہتری کا ستون سمجھتی ہے اور اس کے دفاع کے لئے پرعزم ہے ۔

Comments are closed.