پنجاب کے عدالتی افسران کے لیے ڈرائیور اور کک کی سرکاری سہولت منظور ، چیف جسٹس

پنجاب کے عدالتی افسران کے لیے ڈرائیور اور کک کی سرکاری سہولت منظور ، چیف جسٹس

لاہور

چیف جسٹس نے پنجاب کے عدالتی افسران (جج صاحبان) کے لیے اضافی سہولیات کی منظوری دے دی ہے۔ فیصلے کے تحت صوبے کے تمام جج صاحبان کو سرکاری طور پر ایک ڈرائیور (سکلڈ گریڈ-III) اور ایک آرڈرلی/کک (سیمی سکلڈ) فراہم کیا جائے گا۔

یہ نئی سہولت یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد عدالتی افسران کو بہتر انتظامی و ذاتی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کو اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پہلے سے تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.