گجرات ،شدید بارش ، نالے بپھر گئے، درجنوں دیہات زیر آب

گجرات ،شدید بارش ، نالے بپھر گئے، درجنوں دیہات زیر آب

گجرات

مون سون کا زور دار سپیل، گجرات میں 577 ملی میٹر بارش نے شہر کے بیشتر حصے کو ڈبو دیا۔

اربن فلڈنگ سے ہر طرف پانی ہی پانی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، بارشی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے قیمتی سامان تباہ ہوگیا، موسلا دھار بارش سے برساتی نالے بھی بپھر گئے، درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔

شکر گڑھ اور ظفروال میں بھی بادل برس پڑے، نشیبی علاقے ڈوب گئے، ایبٹ آباد میں شدید بارش ہوئی، سیلابی ریلے سے ندی کا پل بہہ گیا، متعدد دیہات کا رابطہ کٹ گیا۔

پنجاب میں 5 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی، سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان بڑھ گیا، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے تجاوز کر گئی، سپیل ویز کھول دیئے گئے۔

Comments are closed.