حافظ نعیم الرحمان کا قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، یوم احتجاج کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، یوم احتجاج کا اعلان

لاہور

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے قطر میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے “شرمناک دہشتگردی” قرار دیا ہے۔ منصورہ مرکز سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ اور ایران کے بعد قطر میں اسرائیل نے حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑائی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے اس حملے کو اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا طرز عمل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں اسرائیلی بربریت کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے قائدین پر حملے کے خلاف اور اسرائیل کے وحشیانہ طرز عمل پر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی حملہ امریکہ کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، اور مسلمان ممالک کی خاموشی کو مجرمانہ طرز عمل قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک پر اسرائیل کے پے در پے حملے اسی خاموشی کا نتیجہ ہیں۔

Comments are closed.