اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ سروے جاری، ڈی سی عرفان میمن کا شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل

اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ سروے جاری، ڈی سی عرفان میمن کا شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وفاقی دارالحکومت میں ہاؤس ہولڈ سروے جاری ہے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان میمن کر رہے ہیں۔ ڈی سی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں سروے کی پیش رفت اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹیمز روزانہ کی بنیاد پر شہر کے ہر گھر تک پہنچ رہی ہیں اور شہر میں بسنے والے ہر شہری کے اعدادوشمار کا حصول یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ہاؤس ہولڈ سروے کے لیے ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے آسانی سے اپنا ڈیٹا درج کر سکتے ہیں۔

ڈی سی عرفان میمن نے ہدایت دی کہ ایپ کو شہریوں کے لیے مزید آسان اور تیز تر بنایا جائے۔ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں ایپ میں بھی کئی بہتریاں کی گئی ہیں تاکہ ڈیٹا کا اندراج مزید سہل ہو۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سروے مکمل طور پر شفاف اور مؤثر ہو اور وفاقی دارالحکومت کو مزید محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ہاؤس ہولڈ سروے کے ذریعے شہر کے تمام شہریوں کے اعدادوشمار اکٹھے کیے جائیں گے، جو پالیسی سازی، شہری سہولیات اور پلاننگ میں مددگار ثابت ہوں گے، اور اس میں شہریوں کا بھرپور تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.