ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کوئٹہ کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کامیاب کارروائی

ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کوئٹہ کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کامیاب کارروائی

گرفتار ایجنٹ کا افغانستان میں موجود ایجنٹوں کے ساتھ رابطوں کا انکشاف

کوئٹہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک سب ایجنٹ/ڈرائیور عرفان کو 08 افغان باشندوں سمیت گرفتار کر لیا۔

مرکزی ملزمان گل بدین اور غمائی کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد ہوا جس سے واٹس ایپ چیٹس، تصاویر اور دیگر ریکارڈ حاصل ہوئے ہیں جو اس کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے واضح شواہد فراہم کرتے ہیں۔

واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی/رکشہ کو بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سب ایجنٹ کے ڈائرکٹ افغانستان
میں موجود ایجنٹ تاج محمد اور کامل کے ساتھ بھی رابطے ہیں
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.