حلفاً کہتی ہوں ،مقدمہ کا پتہ نہیں تھا،حبہ فواد

اسلام آباد(زورآور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد نے کہا ہے کہ آج پتا چلا کہ فواد چودھری پر کیا ایف آئی آر ہے، حلفاً کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے، اگر ایسا کچھ ہوتا تو پی ڈی ایم ہمیں چھوڑتی؟۔کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد نے کہا آج فواد چودھری کو عدالت میں پیش کیا گیا، ہمیں بتایا ہی نہیں گیا کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا۔حبہ فواد کا مزید کہنا تھا کہ کل فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ فواد چودھری کا راستہ ٹھیک نہیں ہے، فردوس عاشق سے کہوں گی آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے؟، ہر پارٹی کی طرف آپ کا جھکاؤ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ تھانہ آبپارہ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے مجرمانہ دھمکی کے کیس میں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

Comments are closed.