افغانستان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہو گی ، خواجہ آصف

سیالکوٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر افغانستان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہی ہو گی۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ترکیہ میں 2 گھنٹے قبل ایک میٹنگ ہوئی، جس کے نتائج کل تک سامنے آجائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر افغانستان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہی ہو گی، قطر میں مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا ابھی بات چیت کا دوسرا دور جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہماری جو بھی بات چیت ہوئی، اگر وہ میری خوش فہمی نہ ہو تو وہ لوگ امن چاہتے ہیں اور ہم بھی امن کے خواہشمند ہیں، کن شرائط پر امن ہوگا، کچھ باتیں قطر میں واضح ہوئیں، کچھ آج ہو جائیں گی، امید ہے معاہدہ ضرور ہوگا۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوست ممالک کی وساطت سے کیا جا رہا ہے، قطر اور ترکیہ بڑے خلوص سے اس عمل میں حصہ ڈال رہے ہیں۔
Comments are closed.